شاذیہ علمی کو نہیں ملی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سیمینار میں شرکت کی اجازت– News18 Urdu

شاذیہ علمی کو نہیں ملی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سیمینار میں شرکت کی اجازت

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر شاذیہ علمی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں 'تین طلاق' کے موضوع پر منعقد ایک سیمینار میں شامل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ انہیں اس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔

Mar 01, 2017 06:23 PM IST | Updated on: Mar 01, 2017 06:23 PM IST

نئی دہلی۔  بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر شاذیہ علمی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں 'تین طلاق' کے موضوع پر منعقد ایک سیمینار میں شامل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ انہیں اس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ محترمہ علمی نے الزام لگایا ہے کہ جو لوگ بولنے کی آزادی مبینہ طور پر سلب کرنے کے نام پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کوس رہے ہیں انہی عناصر نے انہیں سیمینار میں بولنے سے روکا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اب کوئی یہ بتائے کہ یہاں اظہار رائے کی آزادی کا سوال کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔

محترمہ علمی نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے کہنے پر انہیں روکا گیا۔ بقول شاذیہ وائس چانسلر کو بتایا گیا کہ اوپر سے دباؤ آیا ہے۔ ایسا کہا گیا ہے کہ ان کے آنے سے ماحول خراب ہو جائے گا۔ شاذیہ نے سوال کیا کہ ان کے جانے سے آخر ماحول کس طرح خراب ہو جاتا جبکہ وہ خود اس یونیورسٹی کی طالبہ رہ چکی ہیں۔

شاذیہ علمی کو نہیں ملی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سیمینار میں شرکت کی اجازت

فائل فوٹو

Loading...

Loading...