جامعہ وی سی طلعت احمد کی یونین انتخابات کیلئے ہڑتال پر بیٹھے طلبہ سے مذاکرات کی اپیل

Oct 30, 2017 07:45 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 07:45 PM IST

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے طلبا یونین کے انتخابات کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ سے آج اپیل کی کہ وہ اس کوانا کا مسئلہ نہیں بنا کر، بات چیت کے لئے آگے آئیں جس سے کوئی حل نکالا جا سکے۔

پروفیسر طلعت احمد نے اس موقع پر یونیورسٹی کے دو روزہ تعلیمی میلے کے اختتامی تقریب کے موقع پر یہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا بہت دکھ ہے کہ جامعہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک طرف اتنا کامیاب تعلیمی میلہ چل رہا ہے، دوسری طرف کچھ بچے ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے بچوں کو آنے اور بات چیت کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے جامعہ کے اساتذہ سے بھی کہا کہ وہ جا کر بچوں سے بات کریں۔

جامعہ وی سی طلعت احمد کی یونین انتخابات کیلئے ہڑتال پر بیٹھے طلبہ سے مذاکرات کی اپیل

جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد: فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ عدالت کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے، وہ عدالت کے فیصلے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔ ایسا کرنا عدالت کی خلاف ورزی کا معاملہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں مقدمہ کی وجہ سے، وہ ایسا نہیں کرسکتے جو ممکن نا ہو۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں معاملہ ہونے کے باوجود کچھ بچوں کا ہڑتال کرنا یونیورسٹی کی شبیہ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز