علی گڑھ : جامعہ سلفیہ بنارس کا طالب علم ارشاد احمد حادثہ کا شکار ، پاوں کاٹا گیا ، مدرسہ میں غم کی لہر

Jul 31, 2017 09:44 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 09:44 PM IST

علی گڑھ :  جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم)بنارس سے سال رواں عالمیت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں برج کورس میں داخلہ کے لئے ارشاد احمد آتے ہوئے ٹرین سے حادثہ ہوگیا، جس میں اس کے بائیں پیر میں کافی چوٹ آئی علاج کے دوران مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں اس پیر کو گھٹنے سے اوپر تک کاٹنا پڑگیا۔ وہاں موجود ڈاکٹرعبدالکریم علیگ کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جانچ جاری ہے ، لیکن پیرکٹنے کی وجہ سے جسم کابہت سارا خون بہہ چکاہے اس لیے خون کی اشد ضرورت ہے ۔یونیورسٹی کے کئی طلبہ جانچ کے بعد خون دینے پر راضی ہوگئے۔

واضح ہوکہ جامعہ سلفیہ بنارس سے عالمیت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعدارشاداحمدعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پچھلے سال شروع ہوئے برج کورس میں داخلہ لینے کے آرہاہے تھا ، لیکن علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر اترتے وقت پاوں پھسل کر ٹرین اورپٹری کے درمیان چلا گیا ، جس کی وجہ سے اتنا دردناک حادثہ پیش آیا۔ اس دوران طالب علم کے جسم کافی خون بہہ گیااورڈاکٹروں نے انفیکشن ہونے کی وجہ سے پیر کاٹنے کا مشورہ دیااوراب پیرکاٹ دیاگیاہے۔

علی گڑھ : جامعہ سلفیہ بنارس کا طالب علم ارشاد احمد حادثہ کا شکار ، پاوں کاٹا گیا ، مدرسہ میں غم کی لہر

معلوم ہوکہ طالب علم تعلق اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر سے ہے ۔ حادثہ کی خبرسنتے ہی جامعہ سلفیہ میں طلبہ غم کی لہر دوڑ گئی۔ سبھی طلبہ اور اساتذہ ارشاد احمدکی صحت یابی کی دعا کررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز