Live Results Assembly Elections 2018

جمعیۃ علما ء ہندکی سبھی مساجد کمیٹیوں سے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کیلئے قانونی اجازت لینے کی اپیل

طلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات سمیت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحیص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔

Jan 12, 2018 07:43 PM IST | Updated on: Jan 12, 2018 09:11 PM IST

نئی دہلی : جمعیۃ علما ء ہند کی قومی مجلس عاملہ کا اجلا س مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند کے ز یر صدارت آج مفتی کفایت اللہ ہال، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں طلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات سمیت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحیص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔

مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ آ ج کے اجلاس میں یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے متعلق ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لائوڈاسپیکر کے استعمال سے متعلق حالیہ احکامات کے بارے میں جمعیۃ علماء ہند کا یہ اجلاس سبھی مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مساجد کے لائوڈ اسپیکروں کی انتظامیہ سے اجازت لینے کے لیے قانونی کارروائی پوری کریں اور اگر کسی جگہ کوئی پریشانی پیش آئے تو مرکزی اور صوبائی جمعیۃ کے ذمہ داروں سے رابطہ کریں۔

جمعیۃ علما ء ہندکی سبھی مساجد کمیٹیوں سے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کیلئے قانونی اجازت لینے کی اپیل

ساتھ ہی ساتھ جمعیۃ علما ہند نے حکومت اترپردیش سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں فرقہ وارانہ تفریق نہ ہونے دیں بلکہ سبھی فرقو ں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرتے ہوئے یکساں طور پر قانون کا نفاذ کرے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز