جمعیتہ علما ہند کی زیر قیادت وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات آج

May 09, 2017 03:25 PM IST | Updated on: May 09, 2017 03:25 PM IST

نئی دہلی۔ ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیتہ علما ہند کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد آج شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گا۔ پچیس ارکان پر مشتمل اس وفد کی قیادت جمعیتہ کے صدر مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری اور جمعیتہ کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی کریں گے۔

جمعیتہ کے میڈیا انچارج عظیم اللہ صدیقی نے نیوز ۱۸، اردو کے ساتھ ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں کہا کہ اس ملاقات کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے مسلمانوں کے درمیان رابطہ کا جو فقدان اور خلا پایا جا رہا ہے، اسے کسی حد تک پر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو حالات ہیں اور بالخصوص گئو رکشکوں نے جو حالات پیدا کئے ہیں، اس کے بارے میں مسلمانوں کی تشویش سے وزیر اعظم کو باخبر کیا جائے گا اور اس مسئلہ سے نمٹنے کی اپیل کی جائے گی۔

جمعیتہ علما ہند کی زیر قیادت وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات آج

مولانا محمود مدنی: فائل فوٹو

میڈیا انچارج نے کہا کہ وفد میں جمعیتہ کے لیڈران کے علاوہ، پروفیسر پی اے انعامدار، ڈاکٹر ظہیر قاضی، پروفیسر اخترالواسع اور اجمیر درگاہ کے سید واحد حسین چشتی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کب کیا گیا، انہوں نے کہا کہ چھ اپریل کو جمعیتہ کی ورکنگ کمیٹی نے ملک کی موجودہ صورت حال کو لے کر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے وزیر اعظم دفتر سے وقت مانگا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز