Live Results Assembly Elections 2018

جمعیتہ علما ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 13اگست کو ’’ امن مارچ ‘‘منعقد کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی۔ جمعیۃ علما ء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس، اس کے مرکزی دفتر مفتی کفایت اللہ ہال، ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند کے ز یر صدارت منعقد ہوا۔

Jul 25, 2017 07:58 PM IST | Updated on: Jul 25, 2017 07:58 PM IST

نئی دہلی۔  جمعیۃ علما ء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس، اس کے مرکزی دفتر مفتی کفایت اللہ ہال، ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند کے ز یر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ فرقہ وارانہ صورت حال ، آسامی مسلمانوں کے حق شہریت کے مقدمات کی پیروی ، سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ سے متعلق جاری مقدمات اور عالم اسلام کی صورت حال سمیت متعدد ایجنڈوں پر غورو خوض ہوا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک کی مو جود ہ فرقہ وارانہ صورت حال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے مجلس عاملہ نے اعلان کیا کہ آئندہ13؍اگست کو جمعےۃ علماء کی یونٹیں اپنے شہروں اور علاقوں میں’’ امن مارچ ‘‘منعقد کریں گی ۔مجلس عاملہ کا یہ فیصلہ ملک میں جاری منافرت انگیز مہم کے تناظر میں کافی اہمیت کا حامل ہے ۔جمعیۃ علماء ہندکی یونٹیں بیشتر ریاستو ں میں بلاک سطح تک قائم ہیں ،ایسی صورت میں یہ ’’امن مارچ‘‘ ایک ساتھ وسیع پیمانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں منعقدہوگا۔

اس مارچ کو موثر بنانے کے لیے جمعۃ علماء ہند ،چند رہنما ہدایات بھی جاری کرے گی ۔ ایک دوسرے فیصلے میں مجلس عاملہ نے جمعےۃ علماء کی شاخیں اور مدارس اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حسب معمول’’ جشن یوم آزادی‘‘ منائیں اور اس تقریب میں سرکاری افسران اور برادران وطن کے ذمہ دار افراد کو بھی مدعو کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں پر بڑھ رہے اعتراضات کا جواب دینے اور جمعےۃ علماء کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو واقف کرانے کے لیے مجلس عاملہ نے مولانا محمودمدنی ، مولانا مفتی سلمان منصورپوری ، مولانا متین الحق اسامہ کانپور، مولا نا معزالدین احمد اور مولانا نیاز احمد فاروقی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی ۔ مجلس عاملہ نے کئی ہفتوں سے قبلہ اول مسجد اقصی اور اس کے اطراف میں جاری تشدد او ربدامنی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک تجویز منظور کی ہے جس میں عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے اسرائیل کو جبر و تشدد سے روکیں اور مسجد اقصی میں نمازیوں پر لگائی گئی پابندیاں ہٹوائیں تاکہ زائرین بلا روک ٹوک مسجد اقصی میں عبادات انجام دے سکیں۔

جمعیتہ علما ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 13اگست کو ’’ امن مارچ ‘‘منعقد کرنے کا فیصلہ

مولانا محمود مدنی: فائل فوٹو

ملک بھر میں جماعتی نظم و نسق کے لیے مجلس عاملہ نے طے کیا کہ جماعتی کارکنان کے لیے ملک کے پانچ زون بنا کر چھ ماہ کے اندر تربیتی اجتماع اور اجلاس منعقد کیے جائیں ۔ یہ بھی طے پایا کہ موسم حج کے بعد لکھنئو یا کانپور میں مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد کیا جائے ۔ طلاق ثلاثہ کی کارروائی پر شکیل احمد سید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے مجلس عاملہ کے سامنے ایک تحریری رپورٹ پیش کی۔ آسام کے حق شہریت کے مقدمے سے متعلق مولانا بدرالدین اجمل نے تفصیلات پیش کیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز