جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 23 فروری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہوں گی روانہ

Feb 18, 2017 03:39 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 03:39 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے 23 فروری کو سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’محترمہ مفتی 23 فروری کو روانہ ہوکر مارچ کے پہلے ہفتے میں واپس لوٹ آئیں گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس جی) رشید خان محترمہ مفتی کے ہمراہ بحیثیت سیکورٹی افسر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکانی طور پر محترمہ مفتی کی والدہ گلشن بانو بھی اُن کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودہ عرب روانہ ہوں گی۔

دریں اثنا ایک رپورٹ کے مطابق عدیل شاہ نامی ایک شخص نے چینج ڈاٹ او آر جی پر ایک پٹیشن اپ لوڈ کی ہے جس میں سعودی عرب سے محترمہ محبوبہ مفتی کا عمرہ ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کے نام لکھی گئی اس پٹیشن میں کہا گیا ہے ’جی سی سی اور دوسرے حصوں میں مقیم جموں وکشمیر کے لوگوں کی طرف سے یہ اپیل ہے کہ محترمہ محبوبہ مفتی کا عمرہ ویزا منسوخ کیا جائے‘۔ مذکورہ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں 2016 میں ہوئی ہلاکتوں کی براہ راست ذمہ دار محبوبہ مفتی ہیں۔

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 23 فروری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہوں گی روانہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز