جموں وکشمیر : اگلے چار ماہ میں سرکاری اسکولوں میں 2154 اساتذہ اور 1289 غیر تدریسی عملے کی ہوگی تقرری

جموں وکشمیر حکومت نے سرکاری سکولوں میں عملے کی کمی کوپورا کرنے کے لئے سروس سلیکشن بورڈ کو اساتذہ کی 2154اسامیوں کو اگلے چارماہ کے اندر بھرتی کرنے کے لئے کہا ہے۔

Dec 14, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 08:12 PM IST

جموں : جموں وکشمیر حکومت نے سرکاری سکولوں میں عملے کی کمی کوپورا کرنے کے لئے سروس سلیکشن بورڈ کو اساتذہ کی 2154اسامیوں کو اگلے چارماہ کے اندر بھرتی کرنے کے لئے کہا ہے۔ محکمہ تعلیم نے جے کے ایس ایس بی کو 3450اسامیاں بھرتی عمل کے لئے بھیجی ہیں جن میں 2154 اسامیاں اساتذہ کی ہیں اور باقی غیر تدریسی عملے کی اسامیاں ہیں۔ جمعرات کو یہاں افسران کی طلب کردہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کمشنر سیکرٹری محکمہ تعلیم فاروق احمد شاہ اور جے کے ایس ایس بی کے چیئرپرسن سمرن دیپ سنگھ کو آپس میں قریبی تال میل کر کے محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا عمل جنوری میں شروع کرکے تمام لازمی کارروائی مکمل کرنے کے لئے کہا۔

بھرتی عمل کے لئے مدت کا تعین کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے چیئرمین ایس ایس بی کو بھرتی عمل اگلے چارماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ دریں اثنا وزیر نے 1289غیر تدریسی عملے کی اسامیوں کے لئے جاری بھرتی عمل کے لئے بھی تین ماہ مدت مقرر کی۔ ان اسامیوں میں 575جونیئر اسسٹنٹ ، 392لیبارٹری اسسٹنٹ ، 228لائبریری اسسٹنٹ ، 94جونیئر لائبریرین اسامیاں شامل ہیں۔ میٹنگ میں بتایاگیا کہ محکمہ کی جانب سے ڈرائیوروں کی 7 اسامیوں کو بھرتی بورڈ کو بھیجا گیا ہے جو ان اسامیوں کو عنقریب مشتہر کررہا ہے ۔

جموں وکشمیر : اگلے چار ماہ میں سرکاری اسکولوں میں 2154 اساتذہ اور 1289 غیر تدریسی عملے کی ہوگی تقرری

وزیر نے بھرتی بورڈ کو محکمہ کی جانب سے بھرپور تعاون دینے اور ڈیٹافراہم کرنے کا یقین دلایا۔ محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز