کولگام میں مسلح تصادم، البدر کے اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام سمیت 2 جنگجو ہلاک

سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں 'البدر' نامی جنگجو تنظیم کے اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام سمیت 2 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا

Jan 12, 2019 10:11 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 10:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ میں ہفتہ کی شام سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں 'البدر' نامی جنگجو تنظیم کے اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام سمیت 2 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے یاری پورہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ علاقہ میں ہفتہ کی شام ایک مشترکہ تلاشی آپریشن چلایا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا۔

کولگام میں مسلح تصادم، البدر کے اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام سمیت 2 جنگجو ہلاک

فائل تصویر

ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم میں دو جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا جن کی شناخت زینب الاسلام اور شکیل احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ زینت الاسلام 'البدر' کا اعلیٰ کمانڈر تھا۔ اس نے حال ہی میں حزب المجاہدین چھوڑ کر 'البدر' میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Loading...

دریں اثنا موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح تصادم کے مقامات پر جنگجوﺅں کی حمایت میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی۔ جب لوگوں نے پرامن طور پر منتشر ہونے سے انکار کیا تو سیکورٹی فورسز نے ان کے خلاف آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ لوگوں نے مشتعل ہوکر فورسز پر پتھراﺅ کیا۔ اطلاعات کے مطابق طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ نے احتیاطی طور پر کولگام اور اننت اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز