جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی کے بیان کا خیر مقدم کیا ، کہی یہ بات

Jun 29, 2017 06:30 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 06:30 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان جس میں انہوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر ہونے والی ہلاکتوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی خوفناک حرکتوں کے مرتکبین وزیر اعظم کے بیان پر عمل کریں گے۔

عمر عبداللہ جو کہ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی ہیں، نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سر آپ نے بہت خوب فرمایا، یہاں امید کرتے ہیں کہ ایسی حرکتوں کے مرتکبین آپ کے الفاظ کو سنجیدگی سے لیکر ان پر عمل کریں گے ۔ مسٹر عبداللہ وزیر اعظم مسٹر مودی کے بیان کہ گاؤ بھکتی کے نام پر لوگوں کو مارنا قابل قبول نہیں ہے۔ مہاتما گاندھی ایسی حرکتوں کی تائید نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو گجرت کے دارالحکومت احمدآباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی کے بیان کا خیر مقدم کیا ، کہی یہ بات

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز