جموں کے ججر کوٹلی میں فائرنگ ، ایک شخص زخمی ، تین مشتبہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب

جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ ججر کوٹلی میں بدھ کی صبح مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Sep 12, 2018 01:57 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 01:57 PM IST

جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ ججر کوٹلی میں بدھ کی صبح مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے مرتکب تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کے واقعہ کے پیش نظر ضلع ریاسی کے کٹرہ ٹاون جہاں مشہو ’ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر‘ واقع ہیں، میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’شہر کے مضافاتی علاقہ ججر کوٹلی جو کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ادھم پور اور جموں کے درمیان واقع ہے، میں بدھ کی صبح کچھ مشتبہ دہشت گردوں کو دیکھا گیا۔ انہیں (جنگجوؤں) کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ججر کوٹلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا‘۔

جموں کے ججر کوٹلی میں فائرنگ ، ایک شخص زخمی ، تین مشتبہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب

ہندوستانی فوج ۔ فائل فوٹو

انہوں نے بتایا ’ججر کوٹلی میں قائم ایک چیکنگ پوائنٹ پر بدھ کی صبح قریب آٹھ بجے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اس میں موجود مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے فائرنگ کی گئی‘۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے جائے واردات پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ فائرنگ کے مرتکب تین جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا’بدھ کی صبح ایک گاڑی کو چیکنگ پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا، لیکن اس کے ڈرائیور نے اسے نہیں روکا۔ اس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے مذکورہ گاڑی کا پیچھا کیا۔ گاڑی کو ایک مخصوص جگہ پر رکنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران فائرنگ ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ تین جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز