کشمیر میں دراندازی کی کوشش کر رہے پانچ دہشت گردوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا

Aug 07, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 08:10 PM IST

سری نگر : کشمیر میں فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آل آؤٹ جاری ہے۔ کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں پیر کو فوج نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ سبھی دہشت گرد دراندازی کرنے کی کوشش میں تھے۔بتایا جا رہا کہ دہشت گرد سرحد پار کر کے آئے تھے اور کشمیر میں دراندازی کر رہے تھے، تبھی فوج نے دہشت گردوں کو گھیر کر مار گرایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کشمیر میں فوج دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن چلا رہی ہے۔ حال ہی میں فوج نے لشکر کے کمانڈر ابو دجانہ کو مار گرایا تھا۔ اتوار کو دیر رات بھی پلوامہ کے سبورا میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔

کشمیر میں دراندازی کی کوشش کر رہے پانچ دہشت گردوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز