جموں وکشمیر: گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی لوگوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

Jun 14, 2018 10:04 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 10:04 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عید الفطر کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے اور اس کی بدولت ریاست میں مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارے کی عظیم روایات مستحکم ہوں ۔ گورنر نے ریاستی عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کی ۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے دعا کی کہ ماہ رمضان کے روزوں اور شب بیداری اللہ کے حضور قبول ہوجائے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سخاوت ، نظم و ضبط اور تقویٰ کے اقدار لوگوں کی طرف سے آگے بھی جاری رکھے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ عید الفطر کا یہ مقدس تہوار ریاست میں امن ، خوشحالی اور ترقی کی ایک نوید لے کر آئے۔

جموں وکشمیر: گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی لوگوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی: فائل فوٹو

محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کہ وہ سماج کے پچھڑے طبقے بالخصوص یتیموں ، بیواؤں اور مسکینوں کونہ بھولیں کیونکہ اس طبقے نے تین دہائیوں کے دوران کافی مصائب اور آلام جھیل لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید کا تہوار ان لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس موقعہ پر وزیرا علیٰ نے ریاست میں مذہبی رواداری ، آپسی بھائی چارے اور انسانی اقدار کی پاسداری کے لئے دعا کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز