جموں و کشمیر کے گورنر کا ہندو ستان اور پاکستان کے درمیان جلد مذاکرات کی بحالی پر زور

Jan 02, 2017 11:21 PM IST | Updated on: Jan 02, 2017 11:22 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے آج کہا کہ امن اور ترقی کے لئے ہندوستان او رپاکستان میں مذاکرات کا سلسلہ جلد بحال ہونا چاہئے۔ مسٹر ووہرا نے آج اسمبلی کے افتتاحی دن تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تصادم کے حل کے لئے کام کرنا چاہئے۔ پہلے اپنے سول سوسائٹی کے اند راور پھر سیاست میں۔

انہوں نے کہا کہ ہند۔ پاک مذاکرات کی جلد بحالی اہم ہے تاہم یہ بھی اہم ہے کہ ہمارے خاندان کے اندر، ہمارے گاوں کے اندر ، ہمارے قصبات میں اور شہروں میں بات چیت ہو ۔

جموں و کشمیر کے گورنر کا ہندو ستان اور پاکستان کے درمیان جلد مذاکرات کی بحالی پر زور

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز