Live Results Assembly Elections 2018

محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کو بڑا جھٹکا ، سابق وزیر خزانہ حسیب درابو نے چھوڑی پارٹی

جموں وکشمیر کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو بھیج دیا ہے۔

Dec 06, 2018 09:47 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 09:47 PM IST

جموں وکشمیر کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک  پارٹی (پی ڈی پی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو بھیج دیا ہے۔ حسیب درابو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'پی ڈی پی کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ زندگی کا ایک اور مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔ بغاوت سے دوچار پی ڈی پی کے لئے حسیب درابو کا استعفیٰ ایک بڑا جھٹکا ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے دوران محترمہ مفتی نے ڈاکٹر درابو کو مسئلہ کشمیر پر ایک بیان دینے کی وجہ سے کابینہ سے باہر کردیا تھا۔ ڈاکٹر درابو نے رواں برس مارچ کے اوائل میں قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر 'سیاسی نہیں بلکہ 'سماجی مسئلہ ہے۔ اس بیان کی وجہ سے وہ اپنی جماعت پی ڈی پی، اپوزیشن نیشنل کانفرنس اور علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے۔ کشمیر پر ریمارکس کے تناظر میں محترمہ مفتی نے ڈاکٹر درابو کو کابینہ سے باہر کردیا تھا۔

محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کو بڑا جھٹکا ، سابق وزیر خزانہ حسیب درابو نے چھوڑی پارٹی

حسیب درابو کی فائل فوٹو

بتادیں کہ رواں برس جون میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کے بعد پی ڈی پی کے کچھ ممبران اسمبلی و کونسل بالخصوص عمران رضا انصاری، عابد انصاری، جاوید حسن بیگ اور عبدالمجید پڈرنے محبوبہ مفتی کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان میں سے ابھی تک کسی نے بھی پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔تاہم سب سے پہلے بغات کرنے والے عمران رضا انصاری نے 22 نومبر کو بی جے پی کی حلیف جماعت سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز