پاکستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی فوجی حوالدار نریندرا سنگھ 8 روز بعد دم توڑ گیا

Aug 16, 2017 06:06 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 06:06 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں 7 اگست کو پاکستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فوجی حوالدار نریندرا سنگھ 8 دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کے روز دم توڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے 7 اگست کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں میں تعینات اہلکاروں کو سنیپر بندوق سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حوالدار نریندرا سنگھ شدید طور پر زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی حوالدار کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آٹھ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر بدھ کی صبح دم توڑ گیا۔

پاکستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی فوجی حوالدار نریندرا سنگھ 8 روز بعد دم توڑ گیا

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مہلوک فوجی حوالدار کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب میں سینئر فوجی عہدیداروں نے حصہ لیکر انہیں عظیم خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران فوج کی شمالی کمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ’ہم حوالدار نریندرا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے اُن کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز