جموں وکشمیر : عید پر چھٹی منانے گھر جارہے مغویہ فوجی جوان اورنگ زیب کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

Jun 14, 2018 11:15 PM IST | Updated on: Jun 15, 2018 12:02 AM IST

سری نگر : کشمیر کے پلوامہ سے اغوا کئے گئے فوج کے جوان اورنگ زیب کا دہشت گردوں نے قتل کردیا ہے۔ گولیوں سےچھلنی ان کی لاش پلوامہ کے گوسو علاقہ میں برآمد ہوئی ہے۔ وہ دہشت گرد متاثرہ شوپیاں ضلع میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر جاتے وقت ان کا اغوا کرلیا گیا تھا۔

افسران کے مطابق جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے رہنے والے اورنگ زیب عید کے موقع پر چھٹی پر گھر جارہے تھے۔ اس دوران پلوامہ کے ضلع کلام پورہ علاقہ سے جوان کا اغوا کرلیا گیا ، جس کے بعد ہی فوج اور پولیس نے جانچ و تلاش شروع کردی تھی۔

جموں وکشمیر : عید پر چھٹی منانے گھر جارہے مغویہ فوجی جوان اورنگ زیب کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

فوجی جوان اورنگ زیب کی فائل فوٹو

افسران نے بتایا کہ اورنگ زیب چارجموں و کشمیر لائٹ انفینٹری میں تھے اور فی الحال وہ شوپیاں میں 44 راشٹریہ رائفلس کیمپ میں تعینات تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز