جموں و کشمیر : راجوری میں پراسرار حالت میں گولی لگنے سے زخمی فوجی جوان کی موت، پولیس نے شروع کی جانچ

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں پراسرار حالت میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے راشٹریہ رائفل کے فوجی جوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Nov 09, 2018 05:38 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 05:38 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں پراسرار حالت میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے راشٹریہ رائفل کے فوجی جوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری میں قائم آرمی کیمپ میں گزشتہ روز پراسرار حالت میں گولی لگنے سے زخمی جوان نے جمعہ کے روز آرمی اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جموں پونچھ قومی شاہراہ کے نزدیک راجوری کے نارائن گاؤں میں واقع آرمی کیمپ میں گزشتہ روز پراسرار حالت میں گولی لگنے سے ایک راشٹریہ رائفل کا فوجی جوان زخمی ہو گیا تھا جس کو علاج کے لیے آرمی اسپتال راجوری پہنچایا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

جموں و کشمیر : راجوری میں پراسرار حالت میں گولی لگنے سے زخمی فوجی جوان کی موت، پولیس نے شروع کی جانچ

علامتی تصویر

متوفی جوان راشٹریہ رائفل یونٹ ریاسی میں تعینات تھا جو کہ دفتری کام کےسلسلے میں راجوری گیا ہوا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز