سنجوان دہشت گردانہ حملہ : سابق وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا : شہیدوں کی قربانی ضائع نهيں جائے گی

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ نے آج کہا کہ سنجوان فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔

Feb 12, 2018 03:22 PM IST | Updated on: Feb 12, 2018 03:22 PM IST

سری نگر : جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ نے آج کہا کہ سنجوان فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سانحے کے درمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک فوجی کی زخمی بیوی نے جموں کے ایک ہسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔مسٹر عبداللہ نے ٹويٹ پر کہا ’’خدا ان شہیدوں کی روح کوسکون دے اور ان کی یہ قربانی ضائع نہیں جائے گی‘‘۔

واضح رہے کہ جموں کے سنجوان فوجی کیمپ پر ہفتہ کی صبح جیش محمد کے جنگجووں نے فدائین حملہ کیا تھا جس میں پانچ فوجی شہید ہوگئے تھے اور ایک فوجی کے والد کی بھی موت ہوگئی تھی جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد فوجیوں نے جیش کے ان چاروں جنگجووں کو مار گرایا تھا۔

سنجوان دہشت گردانہ حملہ : سابق وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا : شہیدوں کی قربانی ضائع نهيں جائے گی

عمر عبد اللہ ۔ فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز