دہشت گردوں کو فنڈ کی فراہمی کے معاملہ میں علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کا قریبی اسلم وانی گرفتار

Aug 06, 2017 02:15 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 02:16 PM IST

سری نگر : علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کے قریبی اسلم وانی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سری نگر سے گرفتار کیا ہے۔ دیگر علیحدگی پسند لیڈروں کی طرح اس پر بھی دہشت گردوں کو فنڈ کی فراہمی ​​کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسلم وانی کو دہلی لایا جا رہا ہے اور یہیں اس اس معاملہ میں پوچھ گچھ ہو گی۔

وانی جسے جموں وکشمیر سے گرفتار کیا گیا تھا، آج دیر رات تک دہلی لایا جائے گا۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہی شبیر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شاہ اور وانی دونوں منی لانڈرنگ کے تحت فوجداری مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ وانی پر حوالہ ڈیلر هونے کا شبہ ہے اور اس کو پہلے بھی 2015 میں دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ تب وانی نے دہلی پولیس کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ اس نے شبیر شاہ کو 2.25 کروڑ دیئے تھے۔

دہشت گردوں کو فنڈ کی فراہمی کے معاملہ میں علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کا قریبی اسلم وانی گرفتار

شبیر شاہ کی فائل فوٹو

وہیں دوسری طرف دہشت گردوں کو مبینہ مالی مدد پہنچانے کے ایک دہائی پرانے منی لانڈرنگ کیس میں کشمیری علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ سے ای ڈی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز