کشمیر میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون ، ایک گرفتار

سرکاری ذرائع نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں کل شام ہوئے تصادم کے سلسلے میں وادی کی سلامتی کی صورتحال پرکچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا رہے ہیں

Mar 05, 2017 12:46 PM IST | Updated on: Mar 05, 2017 12:46 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر وادی میں سیکورٹی حالات کے سلسلے میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت مہم چلا رکھی ہے اور اسی ترتیب میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں کل شام ہوئے تصادم کے سلسلے میں وادی کی سلامتی کی صورتحال پرکچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے افواہوں کو لے کر مقدمہ درج کیا اور اس کے خلاف زبردست مہم چلائی ہے۔ اسم معاملے میں ایک نوجوان زاہد الطاف کو حراست میں لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

کشمیر میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون ، ایک گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز