جموں و کشمیر : کرکٹ گھوٹالہ سے وابستہ چارج شیٹ قبول کرنے سے عدالت نے کیا انکار

Jul 12, 2018 07:13 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 07:13 PM IST

سال 2012 میں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوئے 113 کروڑ روپے کے غبن معاملہ میں سی بی آئی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ سی جے ایم نے سی بی آئی کو سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ سمیت سبھی ملزموں کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس گھوٹالہ میں آج سی بی آئی کو چارج شیٹ داخل کرنی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ فی الحال ملک سے باہر ہیں۔

یہ معاملہ 2012 میں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں تقریبا 113 کروڑ روپے کے غبن سے وابستہ ہے۔ بی سی سی آئی نے اپریل 2002 سے دسمبر 2011 کے دوران جے کے سی اے کو یہ رقم ٹرانسفر کی تھی ، لیکن فنڈ کا مبینہ طور پر غبن کرلیا گیا ۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 9 مارچ کو اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کو سونپتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی جانچ میں تیزی اور اعتماد کی کمی ہے۔

جموں و کشمیر : کرکٹ گھوٹالہ سے وابستہ چارج شیٹ قبول کرنے سے عدالت نے کیا انکار

فاروق عبداللہ ۔ فائل فوٹو

سی بی آئی نے جانچ پوری کرنے کیلئے میعاد میں توسیع کی کئی مرتبہ درخواست کی ۔ گزشتہ مرتبہ جب سی بی آئی نے میعاد بڑھانے کا مطالبہ کیا تو دیگر فریقوں نے اس کی پرزور مخالفت کی اور عدالت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو فروری میں اس بابت آخری موقع دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز