مرکزی کابینہ میں بھی شامل ہو سکتی ہے جے ڈی یو، یہ ہے اقتدار میں شرکت کا فارمولا!۔

ذرائع کے مطابق جے ڈی یو کوٹے سے شرد یادو مرکزی وزیر بن سکتے ہیں۔ جبکہ راجیہ سبھا ایم پی پون ورما بھی مرکزی وزیر مملکت بن سکتے ہیں۔

Jul 27, 2017 01:08 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 01:08 PM IST

نئی دہلی۔ بہار میں گزشتہ 17 گھنٹے میں ہوئے سیاسی واقعات کے بعد نتیش کمار چھٹی بار وزیر اعلی بن گئے۔ اس بار وہ بی جے پی کی حمایت سے این ڈی اے کے لیڈر بنے۔ ادھر، ذرائع کہہ رہے ہیں کہ جنتا دل (یونائٹیڈ) مرکزی کابینہ میں بھی شامل ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے اسے ایک مرکزی وزیر اور ایک وزیر مملکت آزادانہ چارج کی پیشکش مل سکتی ہے۔

یہ قواعد این ڈی اے کو مضبوط بنانے کے لئے ہے۔ اس بارے میں میٹنگ کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جے ڈی یو کوٹے سے شرد یادو مرکزی وزیر بن سکتے ہیں۔ جبکہ راجیہ سبھا ایم پی پون ورما بھی مرکزی وزیر مملکت بن سکتے ہیں۔

مرکزی کابینہ میں بھی شامل ہو سکتی ہے جے ڈی یو، یہ ہے اقتدار میں شرکت کا فارمولا!۔

Loading...

جے ڈی یو میں پھوٹ کی بھی خبریں

شرد یادو کے وزیر بننے کی بات چیت کے درمیان ان کے بغاوتی تیور کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق شرد یادو جے ڈی یو کے کچھ ممبران پارلیمنٹ اور رہنماؤں کے ساتھ شام 5 بجے ملاقات کریں گے۔ اس میں رکن پارلیمنٹ علی انور، وریندر کمار سمیت کئی رہنما شامل ہوں گے۔ جے ڈی یو کے کیرل سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وریندر کمار تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ بنگال میں بھی جے ڈی یو میں دراڑ کی خبریں آ رہی ہیں۔

بتا دیں کہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر لگے بدعنوانی کے الزام پر نتیش نے بدھ کی شام کو استعفی دے دیا۔ انہوں نے کہا، وہ اخلاقیات اور بہار کی سالمیت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے جو ہو رہا تھا، وہ ویسی صورت میں کام نہیں کر پا رہے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز