جاٹ تحریک : دہلی پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری ، یہ راستے آج رہیں گے بند

Mar 19, 2017 11:00 AM IST | Updated on: Mar 19, 2017 11:00 AM IST

نئی دہلی : پیر کو جاٹ برادری ریزرویشن کے مسئلے پر دہلی میں آندولن کرنے والی ہے ، لیکن یہاں قانون کے علاوہ حالات نہ بگڑے اس سے نمٹنے کے لیے پولیس نے کئی اہم فیصلے کئے ہیں ۔ اس میں میٹرو بھی شامل ہے ۔ تحریک کے چلتے پوری دہلی میں 3 سطح کی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت کئی علاقوں میں آج ہی دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی ۔ ساتھ ہی دہلی پولیس کے علاوہ پیراملٹری فورس کی 110 کمپنیاں دہلی کے تمام بارڈر پر تعینات رہیں گی۔

ٹریکٹر ٹرالی اور تحریک سے وابستہ کسی بھی گاڑی کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ نئی دہلی علاقہ اور پورے لٹین زون میں بھی ٹریفک کے لیے گائڈلائنس جاری کی گئی ہیں ۔ یہاں صرف وہی لوگ اپنی گاڑیاں لے جا سکیں گے ، جو ان علاقوں میں رہتے ہیں یا پھر جن کے پاس یہاں جانے کی کوئی ٹھوس وجہ ہو، ایمرجنسی کی گاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

جاٹ تحریک : دہلی پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری ، یہ راستے آج رہیں گے بند

نئی دہلی آنے والی تمام سڑکیں 19 مارچ کی رات 8 بجے سے بند ہو جائیں گی ۔ اس کے علاوہ دہلی کے باہر کے تمام میٹرو اسٹیشن کو آج رات 11:30 بجے سے بند کر دیا جائے گا ۔ ساتھ ہی نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں کے اسٹیشن رات 8 بجے ہی بند ہو جائیں گے اور انہیں دہلی پولیس کے اگلے حکم کے بعد ہی کھولا جائے گا۔

دہلی کے بند رہنے والے میٹرو اسٹیشن

جو میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے، ان میں راجیو چوک ، پٹیل چوک ، سینٹرل سیکرٹریٹ ، ادھیوگ ، لوک کلیان مارگ ، جن پتھ ، منڈی ہاؤس ، بارہ كھمبا روڈ ، آر کے آشرم مارگ ، پرگتی میدان ، خان مارکٹ ، شیواجی اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ پیر کو جن روٹ پر میٹرو نہیں چلے گی ، ان میں گرو دروناچاریہ سے ہڈا سٹی سینٹر ، کوشامبی سے ویشالی ، اشوک نگر سے نوئیڈا سٹی سینٹر اور سرائے سے اسکاٹ مجیسر شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز