موب لنچنگ کے قصورواروں کو مالا پہنانے کیلئے ایک ہفتہ کے بعد جینت سنہا نے افسوس کا اظہار کیا

مرکزی وزیر جینت سنہا نے لنچنگ کے قصورواروں کو مالا پہنانے کے ایک ہفتہ کے بعد اس معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Jul 11, 2018 08:19 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 08:25 PM IST

مرکزی وزیر جینت سنہا نے لنچنگ کے قصورواروں کو مالا پہنانے کے ایک ہفتہ کے بعد اس معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے جینت سنہا نے اس معاملہ کو لے کر قانون کی مناسب کارروائی کا احترام کرنے کی بات کہی تھی ، لیکن بدھ کو انہوں نے اپنے اس موقف سے یو ٹرن کر لیا ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سنہا نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا ، قصورواروں کو سزا اور بے گناہوں کو انصاف ملے گا ، اگر ان لوگوں کو ( رام گڑھ لنچنگ کیس کے قصورواروں ) مالا پہنانے سے ایسا پیغام جاتا ہے کہ میں اس طرح کے واقعات کی حمایت کرتا ہوں کہ میں اس کیلئے افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔

موب لنچنگ کے قصورواروں کو مالا پہنانے کیلئے ایک ہفتہ کے بعد جینت سنہا نے افسوس کا اظہار کیا

جینت سنہا ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ جینت سنہا گزشتہ ہفتہ اس وقت تنازع کی زد میں آگئے تھے ، جب ہزاری باغ ( جھارکھنڈ) کے ان کی رہائش گاہ پر لنچنگ کے ملزمین کو مالا پہنانے کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جینت سنہا کی جم کر تنقید کی جارہی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز