جے ڈی یو کا تنازع : الیکشن کمیشن سے ایک اور موقع کیلئے شرد گروپ کی درخواست

Sep 14, 2017 11:52 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 11:52 PM IST

نئی دہلی: جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) شرد گروپ نے الیکشن کمیشن سے خود کو حقیقی جے ڈی یو ثابت کرنے کا ایک اور موقع دینے کی درخواست کرتے ہوئے اس سلسلے میں دستاویز ات پیش کرنے کے لئے چار ہفتے کا وقت طلب کیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمشنر نے یہ کہہ کر دو دن قبل شرد گروپ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا کہ اس نے پنے دعوی کی حمایت میں کافی دستاویزات جمع نہیں کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بہار کے وزیر اعلی نیتش کمار کی قیادت والے جے ڈی یو کو حقیقی قراردیا تھا۔

کمیشن کے فیصلے کے بعد جنرل سکریٹری جاوید رضا نے شرد گروپ کی طرف سے کمیشن کو آج ایک مکتوب بھیج کرکہا کہ معاملے کو نمٹانے سے پہلے انہیں اپنا موقف رکھنے کا ایک اور موقع دیا جائے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی کمیشن نے ایک پارٹی کے دو گروہوں کو اس طرح کا موقع دیا تھا۔

جے ڈی یو کا تنازع : الیکشن کمیشن سے ایک اور موقع کیلئے شرد گروپ کی درخواست

شرد یادو: گیٹی امیجیز، فائل فوٹو

مکتوب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی دستاویزات جمع کر رہی ہے۔ پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ 17 ستمبر کو طلب کی گئی ہے اور اس کے بعد قومی کونسل کا ایک اجلاس بلایا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے دعوی کی حمایت میں دستاویز پیش کرنے کے اہل ہوں گے۔ لہذا، اسے اس کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز