سینئر لیڈرشرد یادو کو دھمکی آمیز خط ، خبردار ، نتیش حکومت کے خلاف بات نہیں کریں 

جے ڈی یو کے ناراض لیڈر شرد یادو کو مبینہ طور پر دائیں بازو کے گروپ کے ذریعہ ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے

Aug 27, 2017 02:46 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 02:46 PM IST

نئی دہلی: جے ڈی یو کے ناراض لیڈر شرد یادو کو مبینہ طور پر دائیں بازو کے گروپ کے ذریعہ ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ، جس میں انہیں بہار کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے اور "'' ملک مخالف '' طاقتوں" کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

شرد یادو کے دفتر نے آج یہاں بتایا کہ انہوں نے خط کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو مطلع کر دیا ہے۔ راجیہ سبھا رکن شرد یادو کو یہ خط ان کی رہائش گاہ پر ڈاک کے ذریعہ بھیجا گیا ہے۔

سینئر لیڈرشرد یادو کو دھمکی آمیز خط ، خبردار ، نتیش حکومت کے خلاف بات نہیں کریں 

خط میں انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ وہ بہار حکومت اور ہندو مفادات کے خلاف نہ بولیں ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے '' "ملک مخالف طاقتوں "کی حمایت کرکے بڑی بھول کی ہے۔

خیال رہے کہ شرد یادو نے بہار میں گٹھ بندھن توڑ کر این ڈی اے میں شامل ہونے کے نتیش کے فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اس کو عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز