شرد یادو کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کرانے کیلئے جے ڈی یو لیڈروں کی نائب صدر وینکیا نائیڈو سے ملاقات

Sep 06, 2017 09:56 AM IST | Updated on: Sep 06, 2017 09:56 AM IST

نئی دہلی : جے ڈی یو نے شرد یادو کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ راج سبھا رکن آر پی س سنگھ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری سنجے جھا نے گزشتہ روز نائب صدر وینکیا نائیدو سے ملاقات کی اور شرد یادو کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

نائب صدر کو دئے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ کیسے شرد یادو اپنی مرضی سے جے ڈی یو کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین کو شرد یادو کے باغیانہ تیور سے بھی واقف کرایا گیا اور حالیہ سبھی واقعات کا تذکرہ کیا گیا جو جے ڈی یو کے خلاف جاتے ہیں ۔

شرد یادو کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کرانے کیلئے جے ڈی یو لیڈروں کی نائب صدر وینکیا نائیڈو سے ملاقات

شرد یادو: فائل فوٹو

جے ڈی یو نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ اتفاق رائے سے لیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن توڑ کر بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے نتیش کمار سے شرد یادو کافی ناراض ہیں اور انہوں نے جے ڈی یو کے ذریعہ منع کئے جانے کے بعد لالو کی گاندھی میدان میں ہوئی مہا ریلی میں بھی شرکت کی تھی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز