گجرات انتخابات میں جے ڈی یوکا بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں: کے سی تیاگی

Oct 28, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Oct 28, 2017 09:53 PM IST

نئی دہلی۔  بہار میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں حکومت چلانے والی جنتا دل (یو) (نتیش گروپ) نے گجرات اسمبلی انتخابات اکیلے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی یو سکریٹری جنرل کے سی تیاگی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی گجرات میں پہلے بھی کچھ سیٹوں پر انتخاب لڑتی رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی وہاں بی جے پی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ اسے انتخاب لڑنے کے کسی جماعت سے بات کرنے یا انتخابات کے سلسلے میں مشورہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی ۔ گجرات میں انتخابات 9 اور 14 دسمبر کو ہونا ہے ۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں دعوی کیا کہ الیکشن کمیشن نے شرد یادو گروپ کے حقیقی جے ڈی یو ہونے کے دعوے کو تین بار مسترد کر دیا ہے۔ شرد گروپ نے خود کو حقیقی جے ڈی یو ہونے کا الیکشن کمیشن کے سامنے دعوی کیا ہے جبکہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی والے گروپ نے آپ اپنے کو اصلی جے ڈی یو بتایا ہے۔

گجرات انتخابات میں جے ڈی یوکا بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں: کے سی تیاگی

جے ڈی یو کے ترجمان کے سی تیاگی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز