کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ تھا اور ہمیشہ رہے گا: جتیندر سنگھ

Jul 12, 2017 04:46 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 04:46 PM IST

سری نگر۔  وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے پاکستان کو ’دشمن طاقت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک (پاکستان) کے ساتھ واحد مسئلہ یہ ہے کہ اس کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر کو واپس حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ’جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ پارلیمنٹ میں 1994 میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کے بعد یہ ملکی قانون کا حصہ بن گیا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ محض یہ ہے کہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر کو واپس حاصل کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندی آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ مرکزی وزیر داخلہ کشمیر سے متعلق کس حل کی بات کررہے ہیں تو مسٹر سنگھ نے کہا ’حتمی حل کی مختلف لوگوں کی جانب سے مختلف طریقے سے تشریح نکالی جارہی ہے‘۔ انہوں نے کہا ’حل کا مطلب یہ ہے کہ وادی میں جاری عسکریت پسندی اپنے اختتام کو پہنچے گی۔ علاوہ ازیں کوئی مسئلہ باقی نہ رہے‘۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیری نوجوان وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والے ترقیاتی سفر کا حصہ بننے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے کہا ’مرکزی سرکار کی طرف سے گذشتہ تین برسوں کے دوران متعدد اسکیمیں شروع کی گئیں جن میں اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا قابل ذکر ہیں۔ کشمیری نوجوان ان اسکیموں سے مستفید ہورہے ہیں۔ کشمیری نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں‘۔

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ تھا اور ہمیشہ رہے گا: جتیندر سنگھ

جتیندر سنگھ: اے این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز