کشمیری جنگجوؤں کے والدین 'رمضان سیز فائر' سے فائدہ اٹھائیں، اپنے بیٹوں کو گھر واپس آنے کیلئے کہیں: ایس پی وید

جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کشمیری جنگجوؤں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ حکومت ہندوستان کی طرف سے اعلان شدہ ’رمضان سیز فائر‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو آنے کی اپیل کریں۔

May 17, 2018 12:28 PM IST | Updated on: May 17, 2018 03:07 PM IST

سری نگر۔جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کشمیری جنگجوؤں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ حکومت ہندوستان کی طرف سے اعلان شدہ ’رمضان سیز فائر‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو آنے کی اپیل کریں۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’مقامی جنگجوؤں کے کنبوں کو حکومت ہندوستان کی نئی پہل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو آنے کی اپیل کرنی چاہیے‘۔

کشمیری جنگجوؤں کے والدین 'رمضان سیز فائر' سے فائدہ اٹھائیں، اپنے بیٹوں کو گھر واپس آنے کیلئے کہیں: ایس پی وید

جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز وادی کشمیر میں قیام امن کی سمت میں ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو معطل رکھنے کا اعلان کیا۔ تاہم جنگجوؤں کی طرف سے حملے کی صورت میں سیکورٹی فورسز کو جوابی کاروائی کا حق دیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز