سیز فائر کی خلاف ورزی :جموں ۔کشمیرسانبہ سیکٹر میں 4 بی ایس ایف کے جوان شہید،تین زخمی

Jun 13, 2018 08:12 AM IST | Updated on: Jun 13, 2018 08:23 AM IST

جموں کشمیر کے سانبہ سیکٹر میں پاکستان نے ایک بار پھر سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔اس حملے میں بی ایس ایف کے 4 جوان زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانی رینجرس نے 3 جوانوں کو زخمی کر دیا۔

بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے بدھ کو رام گڑھ علاقے میں بابا چمیلیال کو نشانہ بنایا جس میں تین جونیئر آفیسر اور ایک کانسٹیبل شہید ہو گئے۔اس حملے میں شہید ہوئے بی ایس ایف کے افسر ان ہیں ۔سب۔ انسپیکٹر رجنیش کمار،اے ایس آئی رام نواس ،اے ایس آئی جتیندر سنگھ اور کانسٹیبل ہنس راج ہیں۔زخمی فوجیوں کو جموں شہر میں ستواری میں فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

سیز فائر کی خلاف ورزی :جموں ۔کشمیرسانبہ سیکٹر میں 4 بی ایس ایف کے جوان شہید،تین زخمی

علامتی تصویر

واضح ہو کہ منگل کو ملیٹنٹوں نے پلوامہ کے کورٹ کامپلیکس کے پولیس گارڈ پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا ۔اس حملے میں 2 جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ انکاؤنٹر کے دوران 3 جوان زخمی ہو گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ ملیٹنٹ شہید جوانوں کی رائفل لیکر فرار ہو گئے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے او ر جنگجوؤں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز