جے این یو کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ

Mar 02, 2017 10:06 PM IST | Updated on: Mar 02, 2017 10:06 PM IST

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر شیام سندر اور تیج پور یونیورسٹی کے پروفیسر نرنجن کارک کو تحقیق کے لئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ جدت طرازی کے لیے یہ ایوارڈ ہماچل پردیش مرکزی یونیورسٹی کے ڈاکٹر دیپک پنت کو دیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی راشٹرپتی بھون کے احاطے میں منعقد جدت طرازی کے فیسٹیول کے دوران چھ مارچ کو ان سبھی کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔ ڈاکٹر شیام سندر بی ایچ یو کے میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں برسر ملازم ہیں اور انہیں یہ ایوارڈ کالے زار (بخار)کی تحقیقات اورعلاج کے لئے دیا جا رہا ہے جبکہ پروفیسر کارک کو ضائع ہونے والی حیاتیاتی اشیا سے پولیمر اور دیگر مواد بنانے کے لئے ایوارڈ دیا جائےگا۔

جے این یو کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ

ہماچل پردیش یونیورسٹی کے محکمہ ماحولیات کے ڈاکٹر پنت کو پلاسٹک فضلات سے ایل پی جی گیس بنانے والا ری ایکٹر بنانے کے لئے دیا جائے گا۔ ایوارڈ کے تحت ایک ایک لاکھ روپے، توصیفی صند وغیرہ دیے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز