جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنانے پر چار طلبہ پر جرمانہ عائد

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنا کر ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں یونیورسٹی کے افسروں نے چار طلبہ پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔

Nov 09, 2017 10:32 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 10:32 PM IST

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنا کر ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں یونیورسٹی کے افسروں نے چار طلبہ پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔ چیف پراکٹر کیشل کمار کی جانب جاری نوٹس کے مطابق طلبہ پر 6000 ہزار روپے سے 10000 روپے کے درمیان جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ ان طلبہ پر جون میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک مبینہ طور پر بریانی بنانے کا الزام تھا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پراکٹوریل جانچ میں آپ کو ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنانے اور اس کے بعد دیگر طلبہ کے ساتھ مل کر اسے کھانے کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ اس میں اس طرح کے کام کو سنگین نوعیت کا بتاتے ہوئے سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنانے پر چار طلبہ پر جرمانہ عائد

ساتھ ہی ساتھ مستقبل میں اس طرح کے کاموں میں شامل نہیں ہونے کی وارننگ دیتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جرمانہ ادا کرنے کیلئے 10 دنوں کا وقت ہے اور ایسا نہیں کرنےپر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز