نجیب گمشدگی معاملہ میں سی بی آئی دفترکے باہر جے این یوطلبا کا مظاہرہ

Oct 13, 2017 09:49 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 09:49 PM IST

نئی دہلی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کو جلد تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں اور یونیورسٹی کے طلبا نے آج یہاں سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ گزشتہ سال 15اکتوبرسے لاپتہ نجیب کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ نجیب جے این یو میں ایم ایس سی سال اول کا طالب علم تھا۔ گزشتہ 14۔15اکتوبر کی رات کو لاپتہ ہونے سے پہلے اسکا اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) کے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا۔

سی بی آئی معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ اس بیچ دہلی پولیس نے نجیب کی اطلاع دینے والے کو 10لاکھ کا انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس کی کئی ٹیمیں اس جانچ میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک نجیب کا کوئی سراغ نہیں لگا ہے ۔سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ خود نجیب کی ماں فاطمہ نفیس نے کیا تھا ،لیکن انکا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے معاملہ میں کوئی جانچ کی ہی نہیں ہے ۔

نجیب گمشدگی معاملہ میں سی بی آئی دفترکے باہر جے این یوطلبا کا مظاہرہ

سی بی آئی سے پہلے نجیب کے گم شدہ ہونے کی جانچ جنوبی دہلی کی پولیس کررہی تھی ۔

سی بی آئی سے پہلے نجیب کے گم شدہ ہونے کی جانچ جنوبی دہلی کی پولیس کررہی تھی ۔پولیس نے عدالت میں کہا تھا کہ عدالت اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرتی ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔عدالت نے معاملہ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا تھا کہ جانچ کی سربراہی کرنے والا افسر ڈی آئی جی رینک سے کم کا نہیں ہوگا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز