Live Results Assembly Elections 2018

جج یو ڈی سالوی ہوں گے نیشنل گرین ٹریبونل کے نئے ایگزیکیوٹیو چیئرمین

مرکزی حکومت نے جج یو ڈی سالو ی کو نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کا ایگزیکیوٹیو چیرمین مقرر کیا ہے۔

Dec 20, 2017 07:34 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 07:34 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جج یو ڈی سالو ی کو نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کا ایگزیکیوٹیو چیرمین مقرر کیا ہے۔ وہ آئندہ ہدایت تک جج سوتنتر کمار کا کام کاج سنبھالیں گے، جو کل چیرمین کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ اس بات کے مضبوط امکانات ہیں کہ جج سالوی 13فرور 2018تک اس عہدہ پر رہیں گے ، کیونکہ چیرمین کے عہدہ کے لئے قائم پانچ رکنی کمیٹی نے اب تک ایک بھی میٹنگ نہیں کی ہے۔

جج سالوی نے 1977سے وکالت شروع کی۔ اگست 1993میں انہیں ممبئی میں سٹی اور ایڈیشنل سول جج مقرر کیا گیا ۔ دس فروری 2009کو انہیں ترقی دیکر بامبے ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ وہ 14فروری 2013کو این جی ٹی کے جوڈیشیل ممبر بنائے گئے۔جج سالوی کی پیدائش 26فروری 1951کو ممبئی کے گورے گاوں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ایم ایس سی کرنے کے بعد بامبے یونیورسٹی سے 1976میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ٹھانے کے ایک کالج میں جزوقتی لیکچرر کے طورپر بھی کام کیا ۔

جج یو ڈی سالوی ہوں گے نیشنل گرین ٹریبونل کے نئے ایگزیکیوٹیو چیئرمین

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز