Live Results Assembly Elections 2018

بی ایچ یو لاٹھی چارج کی عدالتی تحقیقات ہو گی، احاطے میں پولیس فورس تعینات

وارانسی۔ بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں منچلوں سے پریشان مظاہرہ کرنے والی طالبات پر گزشتہ 23 ستمبر کی رات ہوئے لاٹھی چارج معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے گی۔

Sep 26, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 01:29 PM IST

وارانسی۔ بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں منچلوں سے پریشان مظاہرہ کرنے والی طالبات پر گزشتہ 23 ستمبر کی رات ہوئے لاٹھی چارج معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے گی۔ یونیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر راجیش سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر گریش چندر ترپاٹھی نے گزشتہ رات یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وی کے دکشت کی سربراہی میں ایک عدالتی جانچ کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی اور یہ کمیٹی پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔

ڈاکٹر سنگھ نے عدالتی تحقیقات شرو ع کرنے اور اس سے متعلق رپورٹ آنے کی کوئی متعینہ تاریخ نہیں بتائی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پرطالبات اور صحافیوں پر 23 ستمبر کی رات لاٹھی چارج کے واقعہ کی عدالتی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجسٹریل انکوائری ڈپٹی ڈسٹرکٹ کلکٹر(انتظامیہ)مونیندرناتھ اپادھیائے کے ذریعہ کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کے پاس لاٹھی چارج سے متعلق کسی بھی طرح کا کوئی ثبوت یا آڈیو ، ویڈیو ریکارڈنگ ہے تو وہ 03 اکتوبر تک مسٹراپادھیائے کو ان کے چیمبر میں کسی بھی کام کے دن زبانی یا تحریری طور پر دے سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج وارانسی کے زونل کمشنر نتن رمیش گوکرن نے بی ایچ یو معاملے کی ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ انتظامیہ کو بھیج دی ہے۔

بی ایچ یو لاٹھی چارج کی عدالتی تحقیقات ہو گی، احاطے میں پولیس فورس تعینات

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پرطالبات اور صحافیوں پر 23 ستمبر کی رات لاٹھی چارج کے واقعہ کی عدالتی جانچ کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز