ہریانہ : جنید قتل کا ویڈیو اور تصویر دینے والے کو ملے گا ایک لاکھ روپے کا انعام ، ایک ملزم گرفتار

Jun 25, 2017 09:41 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 09:41 PM IST

فرید آباد : دہلی سے متھرا جانے والی ای ایم یو جنید کے قتل کے معاملہ میں اب تین دنوں کے بعد ریاستی حکومت نے حرکت میں نظر آرہی ہے ۔ امبالہ ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس واقعہ کا ویڈیو اور تصویر دینے والے کو ایک لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس واقعہ نے ریلوے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس میں فرقہ وارانہ رنگ بھی شامل رہا ہے، لہذا پولیس موقع کی ویڈیو چاہتی ہے تاکہ اس بنیاد پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔ ریلوے پولیس نے کہا ہے کہ ویڈیو دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی ۔

ہریانہ : جنید قتل کا ویڈیو اور تصویر دینے والے کو ملے گا ایک لاکھ روپے کا انعام ، ایک ملزم گرفتار

اس کے لئے ریلوے نے ہریانہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ، (8814888701، 7814330006) فرید آباد کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ (7291972101) اور فرید آباد میں جی آر پی کے تھانہ مینیجر (7291972102) کے نمبر عوامی کئے ہیں ۔ ریلوے پولیس نے کہا ہے کہ ای ایم یو ٹرین میں 23 جون کو جو واقعہ پیش آیا تھا ، اس میں ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ 23 ​​جون کو گاؤں كھنداولی ، تھانہ صدر بلبھ گڑھ کا باشندہ حسیب نے فرید آباد پولیس کو اس واقعہ کی شکایت کی تھی ۔ اس کے مطابق 22 جون کی صبح کے وقت حسیب اور اس کا بھائی جنید ٹرین سے عید کی چیزیں خریدنے کے لئے دہلی کے صدر بازار گئے تھے ۔ چیزیں خرید کر انہوں شام کو دہلی سے ای ایم یو ٹرین پکڑی تھی ۔ اوکھلا ریلوے اسٹیشن سے تقریبا 15-20 مسافر ٹرین میں چڑھ گئے تھے ۔ انہوں نے سیٹ کے لئے جھگڑا شروع کیا اور چاقو مار کر جنید کا قتل کر دیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز