جنید قتل کا اہم ملزم مہاراشٹر سے گرفتار

Jul 08, 2017 07:58 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 07:58 PM IST

نئی دہلی۔ بلبگڑھ میں ٹرین میں پیٹ پیٹ کر جنید کو قتل کرنے کے معاملے میں اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہریانہ جی آر پی نے مہاراشٹر کے ضلع دھلے کے ساكاری سے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ جی آر پی کے مطابق، قتل کے ملزم نے جنید کو چاقو مارنے کی بات قبول کر لی ہے۔

غور طلب ہے کہ 22 جون کو غازی آباد سے متھرا جارہی ای ایم یو میں جنید کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے ملزم کے نام کا انکشاف قانونی عمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے فی الحال نہیں کیا جا رہا۔ اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جنید قتل کا اہم ملزم مہاراشٹر سے گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز