اوریا میں کیفیات ایکسپریس حادثہ کا شکار، 70 سے زائد مسافر زخمی

Aug 23, 2017 08:59 AM IST | Updated on: Aug 23, 2017 09:14 AM IST

اوریا / لکھنؤ۔  اعظم گڑھ سے پرانی دہلی جا رہی کیفیات ایکسپریس آج علی الصبح اترپردیش کے اوریا ضلع کے اچھلدا اور پاتا اسٹیشن کے درمیان بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر ڈمپر سے ٹکراگئی جس سے اس کے انجن سمیت دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ حادثہ میں 70 سے زائد مسافر وں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) ذرائع کے مطابق اعظم گڑھ سے دہلی جا رہی ٹرین نمبر 12225 کیفیات ایکسپریس اچھلدا اور پاتا اسٹیشن کے درمیان رات تقریبا پونے تین بجے بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر ایک ڈمپر سے ٹکرا کر گئی جس سے ٹرین کے انجن سمیت دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

حادثہ میں 70 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  راحت و بچاؤ مہم جاری ہے۔ ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثہ کی وجہ سے دہلی۔ ہوڑہ ریلوے بلاک پر ٹرینوں کی آمدورفت میں رخنہ پڑا ہے۔

اوریا میں کیفیات ایکسپریس حادثہ کا شکار، 70 سے زائد مسافر زخمی

سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) ذرائع کے مطابق اعظم گڑھ سے دہلی جا رہی ٹرین نمبر 12225 کیفیت ایکسپریس اچھلدا اور پاتا اسٹیشن کے اسٹیشن درمیان رات تقریبا پونے تین بجے بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر ایک ڈمپر سے ٹکرا کر گئی جس سے ٹرین کے انجن سمیت دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ریلوے نے ڈمپر کے غیرقانونی طریقہ سے پٹری پر آنے کا دعوی کیا ہے۔ موقع پر راحت و بچاو کام جاری ہے۔ اتر پردیش میں پانچ دنوں کے اندر دوسرے بڑے حادثہ کے بعد ریلوے وزیر سریش پربھو نے ٹویٹ کیا کہ کچھ افسران کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ صورتحال پر ان کی نظر ہے۔ وہ ہر لمحہ کی خبر لے رہے ہیں۔ گزشتہ 19 اگست کو مظفر نگر کے کھتولی میں کلنگ۔اتکل ایکسپریس کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے 24 کی موت اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثناء اوریا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو تیاگی نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ کئی زخمیوں کوسیفئی کے پی جی آئی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر مٹی سے لد ا ڈمپر پٹری پر آگیا اور ٹرین سے اس کی ٹکر ہوگئی جس سے یہ حادثہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے اچھلدا ا سٹیشن سے دلی جانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ حادثہ کی تفتیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ڈمپر کے ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

حادثہ کی وجہ سے اس ریلوے بلاک پر ٹرینوں کی آمدورفت میں رخنہ پڑاہے۔ راحت اور بچاؤ کام ابھی جاری ہے۔ کانپور اور الہ آباد سے مشینیں بھیجی گئی ہیں۔حادثہ کے بعد کئی ٹرینیں راستے پر کھڑی ہیں۔کچھ ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ ہوڑہ ۔ راجدھانی ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اپ لائن کی 21 اور ڈاون کی 19 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ بہار سپکرانتی ایکسپریس کو لکھنو سے مراد آباد ہوکر دہلی بھیجا جا رہا ہے۔

ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن جاری کی ہے۔ ہیلپ لائن 9794830975, 051223233015, 05688266382 ہیں۔ حادثہ کی اعلی سطحی تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز