گورکھپور اسپتال میں بچوں کی اموات سانحہ نہیں، اجتماعی قتل ہے: کیلاش ستیارتھی

Aug 12, 2017 05:57 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 05:57 PM IST

نئی دہلی۔  اترپردیش میں گورکھپور کے ایک اسپتال میں 30 بچوں کی موت کے واقعہ پر شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ یہ سانحہ نہیں بلکہ ایک طرح سے اجتماعی قتل ہے۔ مسٹر ستیارتھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں لکھا، "اسپتال میں آکسیجن کے بغیر 30 بچوں کی موت، یہ سانحہ نہیں ہے، یہ اجتماعی قتل کی طرح ہے۔ ہمارے بچوں کے لئے آزادی کے 70 سال کیا یہی ہیں۔"

واضح ر ہے کہ گورکھپور واقع بابا راگھو داس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کل آکسیجن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے 30 بچوں کی موت ہو گئی تھی، جن میں بہت سے نوزائیدہ بچے تھے۔

گورکھپور اسپتال میں بچوں کی اموات سانحہ نہیں، اجتماعی قتل ہے: کیلاش ستیارتھی

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز