جب ایک اسکول کی طالبہ نے اے ایس آئی سے کہا : آپ خاموش رہئے نہیں تو ہم معطل کروا دیں گے

May 26, 2017 09:46 AM IST | Updated on: May 26, 2017 09:47 AM IST

کیتھل میں جمعرات کو بھی دوبارہ نتائج کی خامیوں کو لے کر طالبات نے جام لگا دیا ۔ اس سے پہلے بدھ کو طالبات نے دوپہر کے وقت جام لگایا تھا اور پولیس حکام نے اس وقت بھی جام کھلوانے کی کوشش کی تھی ، تب بھی اپنے حق کے لئے بچیوں کے تیور تیکھے نظر آئے تھے ۔

لیکن جمعرات کی صبح بھی جام کو کھلوانے کے لئے اے ایس آئی شمشیر جب طالبات کو سمجھانے کیلئے پہنچے تو ایک طالبہ نے کہا کہ ایسے کیسے جام کھول دیں ، آپ خاموش رہئے، نہیں تو ہم آپ کو معطل کروا دیں گے۔

جب ایک اسکول کی طالبہ نے اے ایس آئی سے کہا : آپ خاموش رہئے نہیں تو ہم معطل کروا دیں گے

اے ایس آئی بھی یہ سن کر حیران ہو گئے ۔ انہوں نے ساتھی ملازمین سے کہا کہ یہ دیکھو بھائی چھوٹی سی لڑکی معطل کروانے کی بات کہہ رہی ہے ۔

بعد میں اے ایس آئی نے گورنمنٹ کنیا اسکول میں پہنچ کر بھی اسکول ٹیچروں اس پر بات چیت کی اور اس بات پر تمام بچوں کی نادانی پر سبھی خوب ہنسے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز