Live Results Assembly Elections 2018

اترپردیش : کانپور میں بجرنگ دل لیڈر وجے یادو کا قتل ، خاتون سمیت چار افراد حراست میں ، پوچھ گچھ جاری

اترپردیش کے کانپور میں بجرنگ دل لیڈر کے قتل کے سلسلہ میں نامزد پانچ افراد میں سے ایک خاتون سمیت چار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے

Nov 25, 2017 02:04 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 02:04 PM IST

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں بجرنگ دل لیڈر کے قتل کے سلسلہ میں نامزد پانچ افراد میں سے ایک خاتون سمیت چار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھیلش نے آج یہاں بتایا کہ بجرنگ دل کے سابق ضلع کنوینر وجے یادو کا کل رات آرام علاقہ میں دھار دار ہتھیاوں سے قتل کردیا گیا تھا۔

نازک حالت میں مسٹر یادو نے پانچ لوگوں پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ ان کے بیان کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی تھی ۔ بیان کی بنیاد پر وجے کے بھائی ونے جھا اور ونود جھا سمیت پانچ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ پیسہ کے لین دین کا معاملہ لگتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ونے جھا کو گولی مارنے کے الزام میں وجے یادو جیل بھی گیا تھا۔ اس کے جیل سے رہا ہونے کے بعد سے ہی جھا کے گھروالے اسے تلاش کررہے تھے۔

اترپردیش : کانپور میں بجرنگ دل لیڈر وجے یادو کا قتل ، خاتون سمیت چار افراد حراست میں ، پوچھ گچھ جاری

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز