کانپور ریل حادثہ میں سنسنی خیز انکشاف، آئی ای ڈی سے اڑایا گیا تھا ریلوے ٹریک!۔

ملزم موتی لال پاسوان نے پوچھ گچھ میں یوپی اے ٹی ایس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ساتھی اور ماسٹر مائنڈ برج کشور گری سمیت 6 افراد کے ساتھ مل کر اس نے دو مرتبہ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا تھا

Jan 19, 2017 11:09 PM IST | Updated on: Jan 19, 2017 11:09 PM IST

لکھنو : کانپور کے پكھراياں کے پاس ریل حادثہ کی جانچ میں گرفتار ملزم موتی لال پاسوان نے پوچھ گچھ میں یوپی اے ٹی ایس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ساتھی اور ماسٹر مائنڈ برج کشور گری سمیت 6 افراد کے ساتھ مل کر اس نے دو مرتبہ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا تھا ۔

اس کے لئے اس نے 10 لیٹر کے پریشر کوکر میں دھماکہ خیز مواد بھر کر آئی ای ڈی تیار کیا تھا۔ موتی کے اس بیان کی تصدیق تفتیشی افسر ان بھی کر رہے ہیں۔ موتی کے بیان کی تصدیق کے لئے پكھرايا ںاور رورا میں دوبارہ فارنسک ٹیم جانچ کرے گی اور یہ پتہ لگائے گی کہ دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا کوئی ثبوت ہے یا نہیں۔

کانپور ریل حادثہ میں سنسنی خیز انکشاف، آئی ای ڈی سے اڑایا گیا تھا ریلوے ٹریک!۔

خیال رہے کہ ماسٹر مائنڈ گری کو نیپال پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جسے نیپال کے کھٹمنڈو میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں پولیس دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپہ ماری کی کارروائی بھی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 21 نومبر کو اندور-پٹنہ ایکسپریس کانپور کے پكھراياں کے پاس پٹری سے اتر گئی تھی۔ اس حادثے میں 14 ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے، جس میں 155 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز