اروند کیجریوال کے گھر پہنچے کپل مشرا ، پولیس نے روکا ، تو شروع کردی نعرے بازی

Jun 09, 2017 11:19 AM IST | Updated on: Jun 09, 2017 11:19 AM IST

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر کپل مشرا دہلی کے وزیر اعلی اروند پر مسلسل حملے کر رہے ہیں ۔ جمعہ کو کپل مشرا اروند کیجریوال کے گھر کے باہر اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچ گئے ۔ پولیس نے انہیں راستے میں روک لیا ہے ، لیکن وہ اروند کیجریوال سے ملنے کی ضد میں ہیں ۔ وہ وہیں بیٹھ گئے ہیں ۔

دراصل اروند کیجریوال کے جنتا دربار میں کپل مشرا ملنے پہنچے ہیں ۔ موقعے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہاں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ کپل مشرا نے تھوڑی دیر پہلے ہی ٹویٹ کرکے معلومات دی تھی کہ وہ وزیر اعلی دربار میں جائیں گے اور ان کے ساتھ سنتوش کولی کی ماں بھی ہوں گی ۔

اروند کیجریوال کے گھر پہنچے کپل مشرا ، پولیس نے روکا ، تو شروع کردی نعرے بازی

ادھراروند کیجریوال اور ستیندر جین پر ایک کے بعد ایک الزامات لگانے والے کپل مشرا اب اپنے قریبی نیل کے غصے کا شکار بن گئے ہیں ۔ اکثر کپل کے ساتھ پریس کانفرنس  کرنے والے نیل کپل سے جمعرات کو ناراض ہو گئے ۔ نیل جمعرات کو بھی کپل کے ساتھ پی سی میں آئے تھے لیکن اچانک وہ اس بات سے ناراض ہو گئے کہ نیل نے پی سی میں پروجیکٹر نہیں لگایا ۔ نیل کے مطابق جمعرات کو ان کی کپل کے ساتھ آخری پریس کانفرنس ہوگی اور اس کے بعد وہ کپل کو ہی کچھ معاملات میں بے نقاب کریں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز