کپل مشرا کا کیجریوال پر حملہ جاری، کہا، بغیر پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں

May 16, 2017 03:24 PM IST | Updated on: May 16, 2017 03:24 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے سابق وزیر کپِل مشرا نے اروند کیجریوال پر الزامات کی فہرست جاری رکھتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعلی بغیر پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ اور عام آدمی پارٹی (آپ)کے رہنماؤں کے غیر ملکی سفر کی تفصیل عام کئے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں چھ دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مسٹر مشرا آج مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے سامنے اپنی شکایت درج کرائیں گے۔ مسٹر مشرا نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔ کراول نگر سے ممبراسمبلی مسٹر مشرا نے ٹویٹر پر لکھا ہے ’’کیجریوال بنا پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔کبھی رکن اسمبلی تو کبھی اپنی اہلیہ کو آگے کرکے مجھ سے تمام تفصیلات چاہتے ہیں۔ان کا یہ کھیل پرانا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کل ٹویٹر پر مسٹر مشرا اور مسٹر کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کے درمیان جم کر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی گئی۔

سابق وزیر نے خود کو آپ پارٹی کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کا ایجنٹ بتائے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ فوٹو آنے سے کوئی اس کا ایجنٹ بن جاتا ہے تو مسٹر کیجریوال کس کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے چار تصویریں ٹویٹرپر پوسٹ کی ہیں، جن میں ایک میں تصویر میں کیجریوال کو پاکستان کے لیڈر کے ساتھ، دوسری تصویر میں لالو یادو، تیسری میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اورکانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ اور چوتھی تصویر میں مسٹر مودی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر کیجریوال پر بدعنوانی کا الزام لگانےکے بعد آپ پارٹی کے رہنماؤں نے ٹویٹر پر فوٹو جاری کی تھی جس میں مسٹر مشرا بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ آپ پارٹی کے لیڈران نے ان تصویروں کی بنیاد پر سابق وزیرکو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

کپل مشرا کا کیجریوال پر حملہ جاری، کہا، بغیر پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز