کپل مشرا نے پھر لگایا الزام ، 2 کروڑ کے لئے کیجریوال نے جھوٹ بولا، عام آدمی پارٹی میں حوالہ کا پیسہ

May 19, 2017 12:09 PM IST | Updated on: May 19, 2017 12:09 PM IST

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی سے باہر نکالے گئے ممبر اسمبلی کپل مشرا نے جمعہ کو اروند کیجریوال پر ایک مرتبہ پھر سنگین الزامات لگائے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے چار کمپنیوں کے رسید جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عام آدمی پارٹی میں حوالہ کمپنیوں کا پیسہ لگا ہوا ہے۔ پارٹی نے فرضی کمپنیوں سے چندہ لیا۔ کپل نے کہا کہ سال 2014 میں مکیش کمار کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں تھے۔ انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اسے سچ چھپانے کے لئے لگایا گیا ہے۔ اس کی چار کمپنیوں سے پارٹی کو چندہ دیا گیا۔

خیال رہے کہ بدھ کو انہوں نے اروند کیجریوال پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیجریوال گزشتہ سال صرف دو مرتبہ وزیر اعلی دفتر گئے تھے، لیکن گزشتہ دنوں وہ سرکار تھری دیکھنے چلے گئے۔ انہوں نے ٹوئٹ پر بلاگ کی تصویر پوسٹ کر کے کیجریوال سے پوچھا کہ وہ آخری مرتبہ اپنے دفتر کب گئے تھے۔مشرا نے لکھا کہ دہلی کے لوگوں کو شاید یہ نہیں پتہ ہوگا کہ کیجریوال گزشتہ سال صرف دو مرتبہ اپنے دفتر گئے تھے۔ کیا کیجریوال میں ہمت ہے کہ وہ دہلی کے لوگوں کو اپنی پرفامنس رپورٹ دکھائیں؟۔

کپل مشرا نے پھر لگایا الزام ، 2 کروڑ کے لئے کیجریوال نے جھوٹ بولا، عام آدمی پارٹی میں حوالہ کا پیسہ

کپل مشرا نے کیجریوال کو ملک کا واحد وزیر اعلی قرار دیا، جن کے پاس کوئی محکمہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کیجریوال بمشکل کام کرتے ہیں، وہ ایسے وزیر اعلی ہیں، جو سب سے زیادہ چھٹی لیتے ہیں۔ اب وہ ایسے وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں، جن کے خلاف بدعنوانی کے سب سے زیادہ کیس ہوں گے۔ انہوں نے کیجریوال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اروند جی بند کمروں میں آج کل اپنے ساتھیوں سے ایک بات کہہ رہے ہیں، عوام سے مت ڈرو، عوام 15 دن میں سب بھول جاتے ہیں ، اسی لیے وہ خاموش ہیں کہ 15-20 دن میں لوگ بھول جائیں گے۔

ساتھ ہی ساتھ کپل مشرا نے کیجریوال کو چیلنج بھی کیا کہ وہ ان کی طرف سے لگائے گئے کسی بھی الزام کو غلط ثابت کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کو کھلا چیلنج، میری طرف سے لگائے گئے کم از کم ایک الزام کو غلط ثابت کریں، میں نے خط میں صرف آپ کے بارے میں لکھا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز