کیجریوال کے نام کپل مشرا کی ماں کا خط ، میرا بیٹا کپل بی جے پی کا نہیں سچ کا ایجنٹ ہے

May 12, 2017 10:37 AM IST | Updated on: May 12, 2017 10:43 AM IST

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی  سے نکالے گئے سابق وزیر کپل مشرا کی ماں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کیجریوال پر جھوٹ کو پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھگوان سے ڈرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال سوالوں سے بچ رہے ہیں اور جواب دینے کی جگہ کپل کو بی جے پی کا ایجنٹ بتا رہے ہیں ۔

بی جے پی میئر رہ چکی کپل کی ماں نے کہا کہ دہلی کی سب سے پہلی محلہ سبھا میں نے لگائی تھی ، جس میں  اروند کیجریوال بھی آئے تھے ۔ کپل اس سبھا کو چلا رہا تھا ۔ تم نے اپنی کتاب 'سوراج' میں اس کی تعریف بھی کی ہے ۔ لیکن اب تمہارے لوگ مجھے بدعنوان کہہ رہے ہیں ، آج کہاں سے کہاں آ گئے ہو تم ۔

کیجریوال کے نام کپل مشرا کی ماں کا خط ، میرا بیٹا کپل بی جے پی کا نہیں سچ کا ایجنٹ ہے

انپورنا نے کہا کہ اروند تم نے کپل کے ساتھ کام تو کیا ، لیکن شاید اسے پہچانا نہیں ۔ وہ بہت ضدی ہے ۔ تین دن سے کچھ نہیں کھایا ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے ایسے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ ایک ماں ہونے کے ناطے صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ چھوٹی سی معلومات مانگی ہے ، وہ دے دو ۔ وہ کسی کا ایجنٹ نہیں ہے ، بلکہ سچ کا ایجنٹ ہے ۔

خیال رہے کہ کپل مشرا نے اروند کیجریوال سمیت کچھ لیڈروں پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سنجے سنگھ پر روس میں غیر قانونی طریقے سے ڈیلنگ کا بھی الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی رہنماؤں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات نہیں دی جاتی ہے ، تب تک وہ بھوک ہڑتال نہیں توڑیں گے ۔ وہ اپنے گھر میں ہی انشن پر بیٹھے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز