کیجریوال کے خلاف حوالہ اور کالے دھن معاملہ میں ایف آئی آر درج کرائیں گے کپِل مشرا

May 15, 2017 12:02 PM IST | Updated on: May 15, 2017 12:02 PM IST

نئی دہلی۔  دہلی میں پینے کے پانی کے سابق وزیر کپِل مشرا نے کہا ہے کہ انہیں جب بھی اسپتال سے چھٹی دی جائے گی وہ تحریری شکایت بنا کر حوالہ، کالا دھن اور کالے دھن کو سفید بنانے کے معاملوں میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور مرکزی راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) میں ایف آئی آر درج کروائیں گے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کے ثبوتوں کو پریس کانفرنس میں عام کرنے کے بعد مسٹر مشرا کل بے ہوش ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مسٹر مشرا، مسٹر کیجری وال کے خلاف بدعنوانی اورعام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈروں کےغیرملکی دوروں کی تفصیل عام کئے جانے کے مطالبہ پر گزشتہ پانچ دنوں سے اپنی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

کراول نگر حلقہ سے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر مسٹر مشرا نے آج ٹویٹ کرکے کہا ’انہیں جب بھی اسپتال سے چھٹی دی جائے گی وہ تحریری شکایت بنا کر حوالہ، کالا دھن اور کالے پیسہ کو سفید کرنے کے معاملوں میں سی بی آئی اور سی بی ڈی ٹی میں ایف آئی آر درج کروائیں گے۔ ایک دیگر ٹویٹ میں مسٹر کیجری وال پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے سابق وزیر نے کہا ’پہلے وہ خاموش رہیں گے، پھر توجہ بھٹکانے کیلئے تماشہ کریں گے، پھر جھوٹی ویڈیو وائرل کریں گے، سچ سے بچ کر دُبکیں گے، پھر وہ جیل جائیں گے۔ کل پریس کانفرنس کے دوران نیل نامی شخص جو مسٹر مشرا کے ساتھ تھا، اسے آپ کی جانب سے بی جے پی کا ایجنٹ بتائے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مسٹر مشرا نے ٹویٹر پر ایک فوٹو بھی چسپاں کی ہے۔ اس فوٹو میں نیل کو کیجری وال کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

کیجریوال کے خلاف حوالہ اور کالے دھن معاملہ میں ایف آئی آر درج کرائیں گے کپِل مشرا

کپل مشرا، فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز