دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ، کپل مشرا نے کہا : کیجریوال جی آپ خود ہی جج ہیں اور خود ہی مجرم

May 09, 2017 09:30 AM IST | Updated on: May 09, 2017 09:30 AM IST

نئی دہلی : کیجریوال کے خلاف کپل مشرا نے منگل کو کھلا خط پڑھا ۔ انہوں نے کہا میں آج ایف آئی آر درج كراوں گا ۔ کیجریوال کو گرو بتاتے ہوئے کہا کپل مشرا نے کہا کہ آج دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہے ۔ آپ خود کو بچانے کی کوشش کریں گے ۔ آپ خود ہی دلیل دیں گے ۔ آپ خود ہی جج اور مجرم ہیں ۔ کپل نے کیجریوال کو الیکشن لڑنے کا بھی چیلنج کیا ۔

کپل مشرا نے دعوی کیا کہ انہوں نے اے سی بی کو کیجریوال کے خلاف ثبوت سونپے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو اسمبلی بھی جاؤں گا۔

دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ، کپل مشرا نے کہا : کیجریوال جی آپ خود ہی جج ہیں اور خود ہی مجرم

دہلی کے سابق پانی کے وزیر کپل مشرا کے الزامات کی وجہ سے عام آدمی پارٹی میں گزشتہ دو دنوں سے اتھل پتھل مچی ہوئی ہے ۔ کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر وزیر صحت ستیندر جین سے دو کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا۔  ٹینکر گھوٹالے میں اے سی بی کو مبینہ طور پر ثبوت سونپنے کے بعد منگل کو وہ سی بی آئی جائیں گے ۔ ادھر دہلی اسمبلی میں آج خصوصی سیشن منعقد ہوگا۔

مشرا نے کہا تھا کہ ستیندر جین نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے بنسل خاندان کے لئے چھتر پور میں سات ایکڑ کی زمین کا سودا کیا ہے ۔ ساتھ ہی کیجریوال کے رشتہ دار کو فائدہ پہنچانے کے لئے 10 کروڑ تک کے بل سے چھیڑ چھاڑ بھی کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز